اسٹاک مارکیٹ،سرمایہ کاروں کے 41ارب ڈوب گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کے 41ارب روپے سے زائد ڈوب گئے
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،سرمایہ کاروں کے 41ارب روپے سے زائد ڈوب گئے

کراچی:پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے آخری دن بھی اتار چڑھا کے بعد مندی کا شکار رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس مزید200پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 45200پوائنٹس سے گھٹ کر45000پوائنٹس پر آگیا۔

مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 41ارب روپے سے زائد ڈوب گئے،کاروباری مندی سے 68.82فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو ابتدائی سیشن کے دوران انڈیکس بڑھ کر45422پوائنٹس پر جا پہنچا۔

تاہم پرافٹ ٹیکنگ کی خاطرفروخت کے دبا اور مسلسل مندی سے دوچار مارکیٹ میں بہتری کے آثار نمایاں نہ ہونے پر سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری سے ہاتھ روک لیا جس کی وجہ سے مارکیٹ کاروبار کے اختتام تک مندی کی زد میں رہی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کے ایس ای 100انڈیکس میں 223.36پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 45296.88پوائنٹس سے کم ہو کر45073.52پوائنٹس ہو گیا۔

اسی طرح 68.18پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس17810.54پوائنٹس سے کم ہو کر17742.36پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 30940.56پوائنٹس سے گھٹ کر30777.71پوائنٹس پر آگیا۔

کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 41ارب43کروڑ18لاکھ96ہزار815روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب72 ارب73 کروڑ63 لاکھ97 ہزار785 روپے سے بڑھ کر78کھرب31ارب30کروڑ45لاکھ970روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو11ارب روپے مالیت کے36کروڑ95لاکھ37ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو12ارب روپے مالیت کے44کروڑ37لاکھ77ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طورپر 510کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے146کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 351میں کمی اور13کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 3کروڑ97لاکھ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 3کروڑ61لاکھ،بائیکو پیٹرولیم 2کروڑ95لاکھ،ہم نیٹ ورک 1کروڑ88لاکھ اور کے الیکٹرک لمیٹڈ1کروڑ49لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے۔

Related Posts