کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز (جمعرات) کے دوران 100 انڈیکس میں 473.87 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔
آج کاروباری روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے سبب دوبارہ 48 ہزارکی نفسیاتی حد بحال ہو گئی اور انڈیکس 48251.49 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
معاشی اعشاریوں کے حوالے سے اچھی خبروں کے ثمرات سامنے آنے لگے، آج کے دن 100 انڈیکس میں 473.87 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی،جس کے باعث ایک دوبارہ 48 ہزارکی نفسیاتی حد بحال ہو گئی اور انڈیکس 48251.49 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔
آج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز (جمعرات) کے دوران کاروبار میں 0.99 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 29 کروڑ 65 لاکھ 71 ہزار 812 شیئرز کا لین دین ہوا۔ زبردست تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔
دوسری جانب ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے لگا، امریکی کرنسی مزید 23 پیسے مہنگی ہو گئی۔جس کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت 155 روپے 69 پیسے سے بڑھ کر 155 روپے 92 پیسے ہو گئی ہے۔