پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100انڈیکس 42100پوائنٹس کی پست سطح پر آگیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100انڈیکس 42100پوائنٹس کی پست سطح پر آگیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، 100انڈیکس 42100پوائنٹس کی پست سطح پر آگیا

کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مندی کا رجحان رہا،کے ایس ای100انڈیکس میں 300پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے انڈیکس 42500پوائنٹس سے گھٹ کر 42100پوائنٹس کی پست سطح پر آگیا۔

مندی کے سبب مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 53ارب روپے ڈوب گئے جس سے سرمائے کا مجموعی حجم79کھرب روپے سے کم ہو کر78کھرب روپے رہ گیا جبکہ 68فیصد حصص کی قیمتیں بھی گر گئیں۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ پیر کو کاروبار کے آغاز کیساتھ ہی دبا کا شکار ہو گئی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع خوری کی خاطر بعض اسٹاکس میں فروخت کے دبا ؤکے سبب نہ صرف انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی بلکہ سرمائے کے انخلاکی وجہ سے مجموعی سرمائے میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 330.62پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس سے انڈیکس 42504.76پوائنٹس سے کم ہو کر 42174.14پوائنٹس ہو گیا۔

اسی طرح 156.41پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 17889.85پوائنٹس اور کے ایس ای آل شئیرز انڈیکس 30167.01پوائنٹس سے کم ہو کر 29961.06پوائنٹس ہو گیا۔

مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 53ارب15کروڑ61لاکھ34ہزار386روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب45ارب 41کروڑ24لاکھ 38ہزار64روپے سے کم ہو کر 78کھرب92ارب 25کروڑ63لاکھ 3ہزار678روپے رہ گیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو 11ارب روپے مالیت کے 43کروڑ39لاکھ 41ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ گذشتہ ہفتہ جمعہ کے دن13ارب روپے مالیت کے 51کروڑ61لاکھ 26ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کو مجموعی طور پر 408کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 115کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،277میں کمی اور 16کمپنیو ں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Related Posts