پاک فوج نے ابھی نندن کی جان بچاکر احساسِ انسانیت کی مثال قائم کی، شہریار آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج نے ابھی نندن کی جان بچاکر احساسِ انسانیت کی مثال قائم کی، شہریار آفریدی
پاک فوج نے ابھی نندن کی جان بچاکر احساسِ انسانیت کی مثال قائم کی، شہریار آفریدی

اسلام آباد:چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ بھارت جان لے،ہمارے فوجی جوان پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔

اپنے بیان میں شہر یار آفریدی نے کہاکہ بھارت جان لے کہ ہمارے فوجی جوان پاکستان کے ایک ایک انچ کی حفاظت کیلئے جان کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے، افواج پاکستان ملکی وقار کی خاطر جان سے کھیل جانے سے نہیں گھبراتیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مرتکب ہونیوالے طیارے گرا کر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، عوام نے ابھی نندن کو دھول چٹا کر وطن سے لازوال محبت کا ثبوت دیا، اور افواج پاکستان نے ابھی نندن کی جان بچاکر احساسِ انسانیت کی مثال قائم کی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ابھی نندن کی بحفاظت بھارت واپسی کو یقینی بنا کر اپنی قابلیت اور امن کی خواہش کا اظہار کیا، امن کیلئے پاکستان کی لازوال قربانیوں اور کمٹمنٹ کو دنیا بھر نے تسلیم کیا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کا مکروہ چہرہ ہم دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گے، آزمائش کی ہر گھڑی میں عوام پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت کو جارحیت کی صورت  میں ہمیشہ منہ کی کھانی پڑی ہے،امید ہے ابھی نندن کو چائے کا ذائقہ مدتوں یاد رہے گا۔

Related Posts