کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے مجموعی طورپر تیزی کا رجحان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس700پوائنٹس بڑھ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس46ہزار پوائنٹس کے قریب پہنچ گیا۔
مارکیٹ کے سرمائے میں 153ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 79کھرب روپے سے تجاوز کر گیا،کاروباری تیزی کے سبب55.63فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
اسٹاک ماہرین کے مطابق پاکستا ن میں عید الفطر کی طویل تعطیلات کے بعد سرمایہ کاروں میں مارکیٹ میں نئی سرمایہ کاری کرتے ہوئے خریداری میں دلچسپی لی اورتوانائی،ٹیلی کام،فوڈز،آئل اینڈ گیس،پیٹرولیم سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 3دن تیزی رہی۔
انڈیکس1148.06پوائنٹس بڑھ گیا تاہم منافع کی خاطر مہنگے شیئرز کی فروخت اور سرمائے کے انخلاء کے سبب2دن کی مندی سے انڈیکس407.75پوائنٹس لوز کر گیا تھا تاہم مارکیٹ گذشتہ ہفتے مثبت زون میں ہی بند ہوئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے ایس ای100انڈیکس میں 740.31پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 45174.67پوائنٹس سے بڑھ کر45914.98پوائنٹس ہو گیا اسی طرح249.28پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 18469.87پوائنٹس سے بڑھ کر18719.15پوائنٹس ہو گیا۔
کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 30475.48پوائنٹس سے بڑھ کر31068.60پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 1کھرب53ارب45کروڑ19لاکھ91ہزار287روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 78کھرب8ارب78کروڑ43لاکھ22ہزار714روپے سے بڑھ کر79کھرب62ارب20کروڑ3لاکھ14ہزار1روپے ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 46034.46پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم ایک موقع پر انڈیکس 45174.67پوائنٹس کی کم سطح تک بھی گر گیا تھا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیئادہ23ارب روپے مالیت کے 53کروڑ67لاکھ92ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم19ارب روپے مالیت کے 71کروڑ4لاکھ28ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 2004کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے1115کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،790میں کمی اور99کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔