مہنگائی کی مجموعی شرح 37 فیصد پر پہنچ گئی، 19 اشیائے ضروریہ مہنگی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے دام بڑھے جبکہ مہنگائی کی مجموعی شرح بڑھ کر 37 اعشاریہ 07 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے حوالے سے ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ 11 فیصد کا اضافہ ہوا اور مہنگائی کی مجموعی شرح 37 اعشاریہ 07 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسطاً قیمت میں 1 روپے فی کلو اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 11 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ آلو، پیاز، ٹماٹر، انڈے، دودھ سمیت 19 اشیاء ضروریہ کے دام بھی بڑھ گئے ہیں۔

رواں ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 98 روپے مہنگا ہوا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 3232 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ جلانے کی لکڑی، تازہ دودھ، دہی، مٹن اور خشک دودھ کے داموں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ایک سال میں مزید سوا کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، عالمی بینک

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ رواں ہفتے پٹرولیم مصنوعات، چکن، دال مسور، دال چنا کی قیمتوں میں کمی آئی، ایک ہفتے کے دوران دال ماش، آٹا، سرسوں کا تیل اور گھی بھی سستا ہوا۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں دیکھتے ہوئے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے کور گروپ قائم کردیا ہے۔

نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس کی صدارت کی جس کے دوران مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے 4 وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کور گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات 38روپے لٹر تک سستی ہونے کا امکان

ای سی سی اجلاس میں وزارتِ خزانہ کے علاوہ پلاننگ، تجارت، تحفظِ خوراک، توانائی اور انڈسٹریز پروڈکشن سمیت دیگر شعبہ جات کے حکام نے شرکت کی۔ ای سی سی نے سیکرٹری انڈسٹری پروڈکشن اور سیکرٹری پلاننگ کو ذمہ داریاں دے دیں۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے دوران سیکریٹری تجارت اور سیکرٹری فوڈ سکیورٹی کو بھی مہنگائی کنٹرول کرنے والے کور گروپ کا حصہ بنا دیا گیا۔ کمیٹی کو اشیائے ضروریہ کی طلب و رسد پر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وزارتِ آئی ٹی نے اجلاس میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر، شیئرنگ فریم ورک کی سمری پیش کی۔ ای سی سی نے نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کیلئے آئی ایم ٹی سیکٹرم جاری کرنے کی توثیق کردی۔

اجلاس کے دوران طوارقی اسٹیل ملز کا نام بدل کر نیشنل اسٹیل کمپلیکس رکھنے کی اصولی منظوری دی گئی۔ وزارتِ توانائی نے تمام فرٹیلائزیشن پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری بھی حاصل کر لی۔

Related Posts