کراچی میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کا منظم دھندہ عروج پر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کا منظم دھندہ عروج پر
کراچی میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کا منظم دھندہ عروج پر

کراچی: شہر قائد میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کا منظم دھندہ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے، اسٹیل ٹاؤن پولیس نے سومار گوٹھ ناکے پر رات کے اندھیرے میں مردہ مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیل ٹاؤن پولیس نے سومار گوٹھ ناکے پر کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں سے بھری سوزوکی تحویل میں لے لی۔سوزوکی میں 200 سے زائد معدہ مرغیاں تھیں جسے ایک ہوٹل میں پہنچانے کی کوشش کی جارہی تھی۔

پولیس کے مطابق سوزوکی ڈرائیور رضوان کو گرفتار کرلیا گیا ہے ملزم رات کے اندھیرے میں مردہ مرغیاں سپالئی کررہا تھا، ملزم کے خلاف 270/269 دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔مردہ مرغیوں سے شدید تعفن اٹھ رہا تھا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم رضوان نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ اسے یہ مردہ مرغیاں ایک ہوٹل پہنچانی تھی جبکہ ملزم ان مردہ مرغیوں کو ایک کمپنی پہنچانے کا ذکر بھی کررہا تھا۔

مزید پڑھیں:کراچی میں پولیس کی کارروائی، 200 سے زائد مردہ مرغیوں کی سپلائی کی کوشش ناکام بنادی

پولیس کا کہنا ہے کہ سوزوکی کو تحویل میں لے کر مال ضبط کرلیا ہے، تفتیشی پولیس کی جانب سے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔

Related Posts