آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے ڈینش سیریز دی نرس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
سیریز کرسٹیان کورفکسن کی کتاب پر مبنی ہے جس کا عنوان ہے نرس: اسکینڈینیویا کے سب سے بدنام مجرمانہ مقدمات کے پیچھے کی سچی کہانی۔
سیریز کی پروڈکشن دی چیسٹنٹ مین کے پروڈیوسر نے دی ہے اور اس کی کہانی حقیقت پر مبنی ہے۔
پلاٹ
دی نرس ڈنمارک کی نرس کرسٹینا آسٹرپ ہینسن کی سچی کہانی پر مبنی ہے، جسے 2017 میں قتل کی کوشش کے چار الزامات میں 12 سال قید کی سزاسنائی گئی تھی۔
اس سلسلے میں نائک بنگ فالسٹر نامی ہسپتال کی ایک نرس نے مارچ 2015 کی صبح ڈنمارک پولیس کو کال کی اوراپنی ساتھی نرس پر مریضوں کو جان بوجھ کر قتل کرنے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔
ٹریلر
سیریز کے ٹریلر میں ہسپتال کی دو نرسوں کو دکھایا گیا ہے جو مریضوں کو طبی امداد دے رہی ہیں۔
کاسٹ
سیریز کی کاسٹ میں فینی لوئیس برنتھ، پرنیل کرزمین، جوزفین پارک ، امالی لنڈیگارڈ ، پیٹیر زینڈیرسن اور ڈک کائسو شامل ہیں۔
ریلیز
دی نرس ، رواں ماہ 27 اپریل کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔