اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ پورے ملک میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔
انہوں نے پیر کو اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کل ٹیکے لگوائے جانے کی تعداد اب 15 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ پنجاب صوبوں میں سب سے آگے ہے جہاں 68 فی صد اہل آبادی کو کم از کم 1 خوراک ملی ہے،خیبر پختونخوا میں 57 فیصد، سندھ میں 51 فیصد اور بلوچستان میں 38 فیصد لگ چکی ہے۔
مزید پڑھیں: 10منٹ کی دوڑ ذہنی صحت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے؟ محققین نے بتادیا