تحریک عدم اعتماد تیار ہے، ہم سازشوں کو ناکام بنائیں گے، مولانا فضل الرحمن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمان کا جمعہ ”یوم تحفظ آئین پاکستان“کے طورپر منانے کااعلان
مولانا فضل الرحمان کا جمعہ ”یوم تحفظ آئین پاکستان“کے طورپر منانے کااعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور:پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ناکام نہیں لوٹیں گے، حکمران قوم کے پیسے سے اپنے ممبران کو فرار کرا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ نمبر بھی پورے ہیں، عدم اعتماد کی تحریک بھی تیار ہے، ہم آگے بڑھ رہے ہیں۔

پی ڈی ایم کے سربراہ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پشاور میں کوچہ رسالدار پہنچے جہاں پر شہید ہونے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ ریاست عوام کو تحفظ فراہم کیوں نہیں کر سکتی، حکمران سمجھتے ہیں کہ عوام کے نمائندے ہیں لیکن وہ ناکام ہو چکے ہیں، تاہم ہم کبھی ناکام نہیں لوٹے، ہم نے شعور اور حوصلہ پیدا کیا جس کے باعث حکمران تنہا ہوچکے ہیں، عدم اعتماد کا معاملہ بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: شیخ رشید کی اپوزیشن جماعتوں کو حکومت سے مذاکرات کی پیشکش

مولانا فضل الرحمان کا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ متاثرین کو اطمینان دلانے کے لیے آئے ہیں، ہم سازشوں کو ناکام بنائیں گے اور باہمی اخوت کا ماحول خراب نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ سفاک ہاتھوں نے پشاور کے ساتھ ظلم کیا، کسی زمانے میں کچھ لوگ فسادات کرتے تھے جو ناکام ہو چکے تھے۔

Related Posts