ڈالر کی قدر میں کمی جاری، نئی قیمت 218 روپے ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر 60 پیسے کی کمی کے بعد 218 روپے کی سطح پر آگیا۔

تفصیلات کے مطابق آج کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قدر 60 پیسے گر کر 218 روپے پر آگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں ڈالر 218.75 سے کم ہو کر 218.60 روپے پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ، وزیر اعظم نے عملدرآمد کی منظوری دیدی

خیال رہے کی آئی ایم ایف سے قرض کی منظوری کے بعد سے مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

دوسری جانب اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کی طرف سے 1 ارب 16 کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر رقم موصول ہونے کے بعد 9 ارب تیس کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرگئے۔

Related Posts