چینلجز کا سامنا کرکے ہی قومیں آگے بڑھتی ہیں، ترجمان پاک فوج

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینلجز کا سامنا کرکے ہی قومیں آگے بڑھتی ہیں، ترجمان پاک فوج
چینلجز کا سامنا کرکے ہی قومیں آگے بڑھتی ہیں، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: ڈی جی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے خطاب میں عوام سے درخواست ہے کہ فوج اور حکومت سے تعاون کریں اور اپنے آپ کو گھروں تک محدود رکریں۔ اسی میں آپ اور ہم سب کا فائدہ ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابرافتخار کا کہنا تھا کہ 23 مارچ 1940 میں قیام پاکستان اس قوم کا مقصد اور منزل تھی‘ اس کے بعد جب بھی اس قوم پر کوئی آفت یا برا وقت آیا تو اس پوری قوم نے بھرپور مقابلہ کیا۔

آج دنیا بھر میں پھیلی قدرتی آفت نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور آج ایک بار پھریکجاہو کر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے۔، چینلجز کا سامنا کرکے ہی قومیں آگے بڑھتی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق تمام اسکول، شادی ہالز، سینیما گھر، پلازے بند کردیئے گئے ہیں اور تمام مذہبی، سیاسی و سماجی اجتماعات پر پابندی عائد رہے گی۔

تمام ایئرپورٹس بھی انٹرنیشنل فلائٹس کے لئے 4 اپریل تک مکمل بند رہیں گے، حفاظتی اقدامات کے تحت بارڈرز بند کئے گئے ہیں لیکن اصل بارڈرانسان اور کورونا وائرس کے درمیان ہے جو ہم نے خود بند کرنا ہے۔

Related Posts