لاہور: قومی ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کیخلاف پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 8 وکٹوں سے جیت کر آئی سی سی رینکنگ چیمپئین شپ میں 2 قیمتی پوائنٹس اپنے نام کرلیے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی رینکنگ چیمپئین شپ کا حصہ ویمنز انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے کامیابی کے لیے 170 رنز کا آسان ہدف 2 وکٹیں کھو کر41.5 اوورز میں حاصل کرلیا، 25 رنز کے اسکور پر اوپنر منیبہ علی کے 14 رنز بناکر آوٹ ہونے کے بعد کپتان 30 سالہ بسمعہ معروف اور ان کی ہم عمر سدرا مین نے ہدف کے تعاقب میں دوسری وکٹ کی شراکت میں 143 رنز بناکر اپنی ٹیم کو فتح کے دھانے پر پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: بسمہ معروف کو کامن ویلتھ گیمز کے دوران بیٹی کے ساتھ رہنے کی اجازت مل گئی