بابر اعظم کے نمبر ون بلے باز بننے کی خوشی میں قومی ٹیم نے خصوصی کیک کاٹا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بابر اعظم کے نمبر ون بلے باز بننے کی خوشی میں قومی ٹیم نے خصوصی کیک کاٹا
بابر اعظم کے نمبر ون بلے باز بننے کی خوشی میں قومی ٹیم نے خصوصی کیک کاٹا

کراچی: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کے نمبر ون بیٹسمین بننے کی خوشی میں پاکستانی ٹیم نے خصوصی کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کپتان کے نمبر ون بلے باز بننے کی خوشی میں پاکستانی ٹیم نے خصوصی کیک کاٹا اور بابر اعظم کو مبارکبادیں پیش کیں۔

کیک کاٹنے کی تقریب کے دوران عقب میں موجود اسکرین پر تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں سنچری پر کپتان کے اظہارجشن کی تصویرکو آویزاں کیا گیا۔

تمام کھلاڑیوں نے بابر اعظم کو اس کارنامے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کامیابیوں کی امید ظاہر کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی کو دھکیل کر پہلی پوزیشن پر بر اجمان ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانیوں نے جتنا پیار دیا الفاظ میں اس کا شکریہ ادا نہیں کیا جاسکتا، بابر اعظم

Related Posts