قومی اسکواڈ 25 جون کو لاہور سے براستہ یو اے ای انگلینڈ روانہ ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی اسکواڈ 25 جون کو لاہور سے براستہ یو اے ای انگلینڈ روانہ ہوگا
قومی اسکواڈ 25 جون کو لاہور سے براستہ یو اے ای انگلینڈ روانہ ہوگا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز روانگی کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق قومی اسکواڈ 25 جون کو لاہور سے براستہ یو اے ای انگلینڈ روانہ ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق قومی اسکواڈ کے ارکان 20 جون کو لاہور میں بائیو سیکیور ببل جوائن کریں گے، ارکان کی پہلی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 16 جون کو ان کے گھروں میں ہو گی۔

ہوٹل پہنچنے پر ان تمام ارکان کی دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی جائے گی۔پی سی بی کے مطابق ارکان کی تیسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ 23 جون کو لاہور کے ہوٹل میں کی جائیگی۔

یہ تمام ارکان 25 جون تک لاہور کے ہوٹل میں روم آئسولیشن میں رہیں گے، قومی اسکواڈ 25 جون کو لاہور سے براستہ یو اے ای انگلینڈ روانہ ہوگا۔پی ایس ایل 6 میں شریک اسکواڈ ارکان یو اے ای سے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں تین دن روم آئسولیشن میں رہے گی، اگلے سات روز قومی کرکٹرز ڈربی کی آئسولیشن میں ٹریننگ کریں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہوگا۔

انگلینڈ سیریز کے بعد قومی کھلاڑی 15 جولائی کو وطن واپس لوٹیں گے، قومی کرکٹ ٹیم 21 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی، قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 26 جولائی کو ویسٹ انڈیز پہنچیں گے۔

ویسٹ انڈیزسیٹی ٹوٹی سیریز کے بعد قومی ٹی ٹونٹی کرکٹرز وطن واپس آ جائیں گے، قومی ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 25 اگست کو وطن آئے گا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دیدی

Related Posts