اسلام آباد: نیدر لینڈز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم ایشیاء کپ میں شرکت کیلئے ایمسٹر ڈیم سے دبئی پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ایشیاء کپ کی ٹی 20 کیلئے پاکستانی سکواڈ میں شامل عثمان قادر ، حیدر علی ، افتخار احمد اور آصف علی آج دوپہر لاہور سے دبئی پہنچیں گے جبکہ محمد حسنین برطانیہ سے یو اے ای جائیں گے۔
ایشیاء کپ کیلئے پاکستان اپنا پہلا میچ 28 اگست کو بھارت کے خلاف کھیلے گا، دوسرا میچ شارجہ میں 2 ستمبر کے روز ہوگا جو کوالیفائر ٹیم سے کھیلا جائے گا۔ سپر فور کے میچز 3 سے 9ستمبر تک ہوں گے جس کے بعد ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کا اعلان ہوگا۔
آفریدی میرے لیے مختلف تحائف لایا کرتے تھے، ہربھجن سنگھ