کراچی:پی آئی اے کے طیاروں میں مفت میں سیر کرنے والوں کے نام سامنے آگئے، گزشتہ دس سال کے دوران دس کروڑ روپے سے زائد مفت اور رعایتی ٹکٹوں کے اجرا کا انکشاف ہوا ہے۔
مال مفت دل بے رحم کے مصداق پی آئی اے کو مفت کا مال سمجھنے اور ناجائز فوائد حاصل کرنے والے لوگوں کے نام سامنے آگئے۔پی آئی اے آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ادارے کے سابق چیئرمیئنز، بورڈ ارکان اور ان کے اہل خانہ پر ماضی میں نوازشات کی گئیں۔
مزیدپڑھیں : پی آئی اے اگلے چند سالوں میں خسارے سے نکل آئے گا، ائیرمارشل ارشد ملک