پریانتھا پر حملہ کرنیوالے ہجوم کے پاس پیٹرول کی بوتلیں تھیں، پولیس کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پریانتھا پر حملہ کرنیوالے ہجوم کے پاس پیٹرول کی بوتلیں تھیں، پولیس کا انکشاف
پریانتھا پر حملہ کرنیوالے ہجوم کے پاس پیٹرول کی بوتلیں تھیں، پولیس کا انکشاف

سیالکوٹ:فیکٹری ملازمین کے وحشیانہ تشدد سے سری لنکن منیجر کی ہلاکت کی تحقیقات میں تہلکہ خیز انکشاف سامنے آگئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ پریانتھا پر حملہ کرنیوالے ہجوم کے پاس پیٹرول کی بوتلیں تھیں۔جس کے ذریعے انہوں نے پریانتھا کو آگ لگائی۔

پولیس کے مطابق اتوار کی چھٹی کے باعث ڈیوٹی مجسٹریٹ سے گرفتار ہوئے 13 مرکزی ملزمان کا ایک دن کا عارضی ریمانڈ لیا ور پیر کے روز ملزمان کو گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے پولیس نے انکشاف کیا کہ منیجر پریانتھا کمارا پر حملہ کرنیوالے مشتعل ہجوم کے پاس پیٹرول کی بوتلیں بھی تھیں، انہیں قتل کرنے کے بعد ملزمان نے ان کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔

مزید پڑھیں: مشتعل ہجوم کے ہاتھوں ہلاک پریانتھا کمار ملنسار انسان تھے۔محلے دار

پولیس کے مطابق اہلکار فیکٹری میں داخل ہوئے تو ہجوم فیکٹری مالک شہباز بھٹی پر تشدد کر رہا تھا، لاش باہر نکالنے کے بعد ملزمان نے فیکٹری کو آگ لگانے کی منصوبہ بندی بھی کر رکھی تھی۔

ہجوم نے پولیس پارٹی کو بھی پیٹرول پھینک کر آگ لگانے کی دھمکی دی تھی۔جبکہ مشتعل ہجوم کی ایک بہت بڑی تعداد ہونے کے باعث پولیس موقع پر صحیح معنوں میں کارروائی نہیں کرپائی۔

Related Posts