’متوسط طبقے کی پارٹی‘ ایم کیو ایم نے انتخابی مہم کیلئے جہاز بک کروالیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خود کو متوسط طبقے کی پارٹی کہلوانے والی ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئے اسکائی ونگز کا جہاز کرائے پر بک کروالیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص اور نواب شاہ کے امیدواروں کی الیکشن مہم میں جہاز استعمال کیا جائے گا۔ اس مقصد کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن مہم کیلئے اسکائی ونگ کا جہاز 3 اور چار فروری کے لیے بک کرایا یے، اس حوالے سے اسکائی ونگز نے ڈپٹی کمشنر نواب شاہ کو بھی تحریری خط لکھ دیا ہے۔

 جہاز کی بکنگ کے اخراجات ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار برائے صوبائی و قومی اسمبلی سجاد حسین شاہ نے اٹھائے ہیں جو نواب شاہ این اے 207 اور پی ایس 37 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

سید سجاد حسین شاہ کا کہنا ہے کہ اسکائی ونگز کا جہاز الیکشن مہم میں انتخابی نشان اور پمفلٹ تقسیم کرنے کے لیے استعمال کیا جائےگا۔

 

 

دوسری جانب ترجمان اسکائی ونگز نے بتایا کہ اسکائی ونگ کمپنی کا طیارہ ایم اکیو ایم کی فضائی الیکشن مہم کے لئے کراچی سے نوابشاہ ائر پورٹ جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 3 اور 4 فروری کو طیارہ نوابشاہ ائر پورٹ سے اندرون سندھ کی فضائی حدود میں ایم کیو ایم کی انتخابی مہم میں استعال کیا جائے گا۔

Related Posts