محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے بڑی پیش گوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہرِ قائد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ خلیج بنگال سے آنیوالا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال سندھ میں موجود ہے جس کی وجہ سے کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ مزید چند روز تک جاری رہے گا لہٰذا شہریوں کو چاہیے کہ وہ احتیاط کریں۔
افغانستان سے اشیاء پاکستانی کرنسی میں درآمد کیے جانے کا امکان