محکمہ موسمیات نے اگست میں بھی غیر معمولی بارشوں کی پیش گوئی کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری
کراچی، مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا سلسلہ جاری

محکمہ موسمیات کی جانب سے آئندہ ماہ بھی غیر معمولی بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق مون سون سیزن میں جولائی کی طرح اگست میں بھی معمول سےزائد بارشوں کا امکان ہے۔

جواد میمن کے مطابق کراچی میں 12 سے 14 اگست کے دوران تیز بارشیں ہوسکتی ہیں جبکہ اگست میں تین سےچار مضبوط سسٹم سندھ پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس ماہ ہونے والی بارشوں سے کراچی میں ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے تھے۔

جہاں بارشوں سے تباہ کاریاں جاری رہیں وہیں مشکلات نے بھی جنم لیا، بارشوں سے سبزیوں کی ترسیل میں دشواری کا سامنا رہا اور مقدار بھی کم ہوگئی جس کے باعث مختلف شہروں میں سبزیوں کی قیمت میں اضا فہ ہوا۔

Related Posts