محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی
محکمہ موسمیات نے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی

لاہور: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ 13 سے 17 جولائی تک مزید مون سون بارشیں ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 12 جولائی کو بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گے، 14 جولائی کو مغربی ہوائیں ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 13 سے 17 جولائی تک گلگت بلتستان، چترال، سوات مانسہرہ، پشاور، مردان لکی مروت، کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

12 سے 17 جولائی تک کشمیر، مری، گلیات،اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، جہلم میں تیز ہواؤں اور آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے،کسانوں اور سیاحوں جو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 16 جولائی تک بارکھان، لورالائی، لسبیلہ، سکھر، جیک آباد تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:لڑکے کو سیلابی پانی میں ڈوبنے کی ایکٹنگ کرنا مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

Related Posts