کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں بارشوں کے حوالے سے اہم پیش گوئی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہرِ قائد میں پچھلے کچھ دنوں سے گرمی عروج پر ہے اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری گرمی سے بے انتہا پریشان ہوچکے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے شہر میں پری مون سون کی بارشوں کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کیا ہے، اُن کا کہنا ہے کہ آئندہ دو روزکے دوران شہر میں مون سون سیزن کے پہلے اسپیل کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔
کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں 50 سے زائد گھوسٹ ملازمین کا انکشاف