محکمہ موسمیات نے ملک میں طوفانی بارش کی پیش گوئی کردی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک میں طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں آنے والے کچھ دنوں میں شدید بارشیں ہوگی، جس کے باعث دریاؤں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی بلوچستان میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ آئندہ دو روز میں سندھ کے مختلف شہروں میں شدید بارش ہوگی، جن شہروں میں بارش ہوگی اُن میں حیدرآباد، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، کشمور، شکارپور، جیکب آباد، نواب شاہ ، دادو، ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، نصیر آباد، لسبیلہ اور خضدار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں آتشزدگی، 5 دکانیں راکھ کا ڈھیر بن گئیں

محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے علاقوں میں جہاں پر بارشوں کا امکان ہے، وہاں پر سیاح اور شہری احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

دوسری جانب پیر کو رات گئے لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی جبکہ قصور، چونیاں، شیخوپورہ، ملتان، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راولپنڈی اسلام آباد میں بھی بادل برسے۔

علاوہ ازیں ڈی آئی خان سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں چلاس، استور تک بارش ہوئی جبکہ کوہلو، بارکھان، موسی خیل، شیرانی،ڈیرہ بگٹی، ہرنائی، ژوب، دکی اورکوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلوں میں بادل جم کر برسے۔بارش کے بعد ندی نالوں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان کے ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

Related Posts