راولپنڈی: محکمہ موسمیات کی جانب سے مری میں پیر سے برفباری کی پیشن گوئی کی گئی جس کے بعد سی ٹی او راولپنڈی نے مری میں متوقع برفباری کے پیش نظرڈی ایس پی ٹریفک مری سمیت اسٹاف سے اہم اجلاس کیا۔
دوران برفباری مری میں ٹریفک کی بلا رکاوٹ روانی اور کسی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے حکم پر زائد گاڑیوں کے داخلہ کو روکنے کیلئے تمام داخلی راستوں پر خصوصی پکٹس قائم کیے جانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق برفباری کے دوران روڈ سے برف ہٹانے کیلئے ہائی وے کی مشینری کے ساتھ ٹریفک اہلکار تعینات کیا جائے۔
سی ٹی او راولپنڈی تیمور خان کے مطابق پنجاب اور خیبر پختون خوا ہ کے بارڈر باڑیاں تک اضافی ڈیوٹی لگائی جائے۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے مطابق کسی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام سٹاف کے پاس تمام محکمہ جات کے ایمرجنسی نمبر محفوظ ہوں۔
سی ٹی او راولپنڈی کے مطابق ڈیوٹی آفیسر اپنے دفتر میں تمام محکمہ جات کے ایمرجنسی نمبر آویزاں کرے گا۔
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تیمور خان کے مطابق ڈیوٹی آفیسر کسی جگہ بھی ایمرجنسی کی صورت میں متعلقہ محکمہ سے بر وقت رابطہ کر کے روڈ کو فوری کلیر کروائے گا۔
سی ٹی ا و راولپنڈی کے مطابق سیاحوں کی بروقت مدد کیلئے کرین و ٹو ٹرک اہم پوائنٹس پر موجود ہوں گے۔سی ٹی وی راولپنڈی کے مطابق فٹر اور بیٹ انچارجز پیڑولنگ حالت میں رہیں گے۔
مزید پڑھیں: عوام کے لئے خوشخبری، مری میں داخلے کیلئے مشروط اجازت دیدی گئی