محکمہ موسمیات نے 15 سے 17 مئی تک شدید گرمی کی پیشگوئی کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں 15 سے 17  مئی کے درمیان گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے ۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے ارلی وارننگ سینٹر فار ہیٹ ویو نے ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق نئی لہر کے دوران درجہ حرارت انتہائی گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 15 سے 17 مئی کے درمیان گرمی کی شدت میں اضافہ رہے گا، گرمی کی نئی لہر میں دن کے وقت درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گرم موسم کے دوران سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں منقطع اور متاثر ہوسکتی ہیں، جب کہ اس دوران شمال مشرقی اور مشرقی سمت سے خشک اور گرم ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر کے دوران شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل لازم ہے خصوصا صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ سے بچنا ناگزیر ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری بلاوجہ دھوپ میں نہ جائیں، اگر جانا ضروری ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں، پانی اور ٹھنڈے مشروبات کا استعمال معمول سے زیادہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : میری عمر تو 16 سال ہے، اداکارہ میرا کا انکشاف

Related Posts