ابھی تو میں جوان ہوں ، اداکارہ میرا کا اپنی عمر سے متعلق نیا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میری عمر تو 16 سال ہے، اداکارہ میرا کا انکشاف
میری عمر تو 16 سال ہے، اداکارہ میرا کا انکشاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ہوسٹن: اپنے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی رہنے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ادکارہ میرا نے ایک اور بیان دے کر سب کر حیران  کردیا ہے۔ اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میری عمر 16 سال ہے کیونکہ میں نے اسٹے آرڈر لے رکھا ہے۔

اس بات کا انکشاف انہوں نے اپنے حالیہ بیان میں کیا ہے۔ اداکارہ نے اپنی عمر کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے اور کہا کہ میری عمر کے حوالے سے میرے مداح اور چاہنے والے ریکارڈ درست کرلیں۔

اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میری اصلی سالگرہ کا دن 12 مئی 1985 ہے، اداکارہ میرا نے اپنے بیان میں مزاحیہ انداز میں کہا ہے کہ میری عمر 16 سال ہی ہے کیونکہ میں نے اسٹے لے رکھا ہے۔

میرا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے شعر و شاعری شروع کردی اور 12 مئی کو ان کی سالگرہ ہے۔ ساتھ ہی میرا نےاپنے ماضی میں شعر پڑھنے اور ماضی کی یادگار تصاویر بھی جاری کی ہے۔

ان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ میں جلد ہی پاکستان آکر اپنے پرستاروں کو خوشخبری بھی سناؤں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شہرقائد میں چاند رات کو گراں فروشوں کا راج، حکومتی پرائس لسٹ کی دھجیاں اڑا دیں

Related Posts