اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا، اجلاس میں آرمی چیف کی شرکت بھی متوقع ہے۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز بھی شریک ہوں گے، عسکری قیادت کے ساتھ عسکری حکام بھی ایپکس کمیٹی میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ایپکس کمیٹی میں زراعت، معدنیات و کان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے منصوبوں پر غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ ملک میں خلیجی ممالک، چین کی سرمایہ کاری اور سعودی عرب کی جانب سے ممکنہ بڑی سرمایہ کاری سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایکسپو سٹی دبئی میں خطے کے پہلے مصنوعی ذہانت فلم میلے کا آغاز

دوسری جانب آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 259ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی جس میں ملک کی موجودہ صورت حال بالخصوص سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس کے شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کے لئے مذموم پروپیگنڈا کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا اور انشاء اللہ ایسے عناصر مزید رسوائی کا شکار ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے 6 ستمبر کو ملک بھر میں یومِ دفاع و شہدا ء کوبھرپور طریقے سے منانے پر پاک فوج نے اپنی قابلِ فخر قوم کا شکریہ ادا کیا۔

کانفرنس کے دوران ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے بارڈر اضلاع میں پائیدار امن و ترقی پر بھی زور دیا گیا۔