جنیوا: فن لینڈ نے مسلسل چھٹی بار دنیا کے خوش ترین ملک کا اعزاز حاصل کرلیا جب کہ اس دوڑ میں پاکستان، بھارت پر سبقت لے گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی دنیا کے سب سے خوش ترین ممالک کی فہرست میں اس سال بھی فن لینڈ پہلے نمبر پر ہے جب کہ افغانستان سب سے آخری نمبر پر ہے۔
ڈنمارک اور آئس لینڈ دوسرے اور تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، اس سال اسرائیل کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے ۔ خوش ترین ممالک کی فہرست میں اسرائیل چوتھے نمبر پر ، نیدرلینڈز 5 ویں، سوئیڈن چھٹے، ناروے 7 ویں، سوئٹزر لینڈ 8 ویں، لگسمبرگ 9 ویں جبکہ نیوزی لینڈ 10 ویں نمبر پر رہا۔
آسٹریا، آسٹریلیا، کینیڈا، آئرلینڈ، امریکا، جرمنی، بیلجیئم، چیک ریپبلک، برطانیہ اور لتھوانیا بالترتیب 11 سے 20 ویں خوش ترین ملک قرار پائے۔
پاکستان اور چین کا سی پیک کو توسیع دینے کے فیصلے پر اتفاق
اس کے مقابلے میں دنیا میں سب سے ناخوش ملک افغانستان رہا جو 137 ویں نمبر پر موجود ہے جس کے بعد لبنان 136 ویں کے ساتھ دوسرے جبکہ سیرالیون 135 ویں نمبر کے ساتھ تیسرا ناخوش ملک قرار پایا۔
فہرست میں پاکستان کا نمبر ہے 103 جب کہ بھارت کہیں پیچھے 126 ویں نمبر پر ہے۔ اس طرح پاکستان نے بھارت کو خوش ترین ممالک میں پیچھے چھوڑ دیا۔