خط حکومتی وزیر نے سفیر سے لکھوایا ہے، بلاول بھٹو کا حکومت پر الزام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دھمکی آمیز خط عمران خان کے اپنے ہی وزیر نے سفیر سے لکھوایا۔

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نا ہی کوئی نوٹی فیکیشن دیا گیا ہے، نا ہی کوئی پیغام آیا ہے، خط کا سوال جو ہے وہ آپ تین دن کے بعد پوچھیں۔

اُن کا کہنا تھاکہ ہماری انفارمیشن کے مطابق یہ خط ان کے کسی وزیر نے لکھا ہے، یہ اداروں کو دباؤ میں ڈال رہے ہیں، ہر کسی کی ذمہ داری ہے اس انا پرست شخص کو جو اپنی کرسی کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہے، اس کو ہٹایا جائے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا جانا چاہیے تھا، قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں ملی، عمران خان نے قومی سلامتی اور فارن پالیسی پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے، فواد چوہدری

مزید برآں چیئر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان نے خط جلسے میں لہرایا، عمران خان اس خط سے اداروں کو دباؤ میں لانے اور متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں، عمران خان خط کے ذریعے آئینی و جمہوری عمل سے فرار چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ملک اور اداروں کے نقصان کی کوئی پرواہ نہیں، خط خارجہ پالیسی کے نقصان کے علاوہ ملکی مفاد کے خلاف ہے، یہ کرکٹ نہیں، ہمیں ملک کے بارے میں سوچنا ہو گا۔

Related Posts