سدھو موسے والا کا گانا ریلیز، مداح جذباتی ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سدھو موسے والا کا گانا ریلیز، مداح جذباتی ہوگئے
سدھو موسے والا کا گانا ریلیز، مداح جذباتی ہوگئے

معروف بھارتی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کی موت کے تقریباََ 23 دن بعد اُن کا آخری گانا ریلیز کردیا گیا، گانا سنتے ہی مداح جذباتی ہوگئے۔

سدھو موسے والا کے اچانک قتل کے بعد ان کے بھارتی اور پاکستانی مداح بے حد سوگوار تھے، سدھو موسے والا کا قتل بھارتی میوزک انڈسٹری کے لیے انتہائی افسوسناک واقعہ تھا۔

سدھو موسے والا کی موت کے تقریباََ 23 دن بعد ان کا گانا ریلیز کیا گیا جسے سنتے ہی مداح اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔ اور سدھو موسے والا کے یوٹیوب چینل پر صرف 15 گھنٹوں میں 13 ملین سے زائد صارفین نے گانے سنا۔

گلوکار سدھو موسے والا کے گانے کا عنوان ’ایس وائی ایل‘ ہے۔ سدھو موسے والا  نے یہ گانا خود گایا، لکھا اور کمپوز کیا جبکہ یہ پہلا گانا ہے جو بدقسمتی سے اُن کی موت کے بعد ریلیز ہوا ہے۔

مداحوں نے گانے کے ریلیز ہونے کو بعد ہی جذباتی پیغامات دینا شروع کردیے۔ مداحوں نے کہا کہ لیجنڈ کبھی مرتے نہیں، سدھو موسےوالا ایک لیجند ہیں۔

یاد رہے کہ سدھو موسے والا کو 29 مئی کو پنجاب کے ضلع مانسا میں حملہ آوروں نے قتل کر دیا تھا۔ پولیس سدھو موسے والا کے قتل کی تحقیقات کر رہی ہے اور بتایا جاتا ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اس معاملے میں ملوث ہے۔ 

Related Posts