وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے کیلئے گوادر آج پہنچیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف آج ایک روزہ سرکاری دورے کیلئے گوادر پہنچیں گے جس کا مقصد پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ سرکاری دورے کیلئے گوادر پہنچ کر اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ گوادر میں وزیر اعظم کا دن بہت مصروف گزرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

اپنی ذات سے ہٹ کر فیصلے کرنے ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف

واضح رہے کہ گوادر پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کا مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں تعمیر و ترقی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔وزیر اعظم گوادر کے ماہی گیروں سے ملاقات بھی کریں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ کیلئے وزیر اعظم نے مری کا دورہ بھی کیا۔ گزشتہ روز سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ابھی مشکلات آنی ہیں۔ اپنی ذات سے ہٹ کر فیصلے کرنے ہوں گے۔

سینیٹرز سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ اتحادی حکومت اپنی مدت پوری کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ موجودہ صورتحال میں سینیٹرز کو اعتماد میں لینے کیلئے بلایا۔ گزشتہ حکومت کو ساڑھے 3سال عوام کا خیال نہیں آیا۔

وزیر اعظم کا عمران خان دورِ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم انتخابی اصلاحات کرکے الیکشن کی طرف جانا چاہتے تھے لیکن اب اتحادی متفقہ طور پر فیصلہ کرچکے کہ حکومت کو 14ماہ کی مدت پوری کرنی چاہئے۔ 

Related Posts