رنگ آف فائر، رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں برس کا دوسرا اور آخری سورج گرہن آج 14 اکتوبر کو ہوگا جسے مختلف ممالک میں دیکھا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس کے آخری سورج گرہن کو تکنیکی اعتبار سے “رِنگ آف فائر“ قرار دیا گیا ہے کیونکہ گرہن کیلئے چاند کا سایہ سورج کو مکمل طور پر ڈھانپنے سے قاصر رہے گا اور سورج کا بیرونی حصہ انگوٹھی کی طرح نظر آئے گا۔

سورج گرہن، پاکستان میں کہیں اندھیرا تو کہیں جزوی روشنی

محکمۂ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال کا آخری سورج گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکتا جبکہ سورج گرہن کا نظارہ برازیل، کولمبیا، وسطی امریکا کے مختلف ممالک اور میکسیکو میں کیا جاسکے گا۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8بج کر 4 منٹ پر سورج گرہن شروع ہوگا  جو 10بج کر 59 منٹ تک عروج پر پہنچے گا اور 15اکتوبر کو رات 1بج کر 55 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ برس پاکستان سمیت مختلف ممالک میں اکتوبر کے دوران ہی سال کے دوسرے اور آخری سورج گرہن کا آغاز ہوا، یہ جزوی گرہن پاکستان میں دوپہر 1بج کر 58 منٹ پر شروع ہوا جس کا اختتام شام 6 بج کر 2 منٹ پر ہوا تھا۔

پاکستان کے مختلف شہروں میں سورج گرہن کے مناظر دیکھے گئے، ملک میں کہیں اندھیرے کا راج رہا تو کہیں جزوی گرہن لگا۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق جزوی سورج گرہن پاکستان کے علاوہ ایشیا اور یورپ میں بھی دیکھا گیا۔

Related Posts