اسلام آباد میں دینی مدرسہ کے طالبعلم کا قتل افسوسناک ہے، وفاق المدارس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں دینی مدرسہ کے طالبعلم کا قتل افسوسناک ہے، وفاق المدارس
اسلام آباد میں دینی مدرسہ کے طالبعلم کا قتل افسوسناک ہے، وفاق المدارس

اسلام آباد: شہر اقتدار میں دینی مدرسہ کے طالبعلم کا قتل افسوس ناک ہے، واقعہ میں ملوث شرپسندعناصر کو فی الفور گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے،جملہ علماء کرام،وفاق المدارس اور مہتمم ادارہ سمیت ادارے کی انتظامیہ مظلوم خاندان کے ساتھ ہے،وقوعہ کے حقائق جانے بغیر کسی قسم کے پروپیگنڈے کا شکارنہ ہوں۔

ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم مولانا قاضی عبدالرشید،مولانا ظہور احمد علوی،مولانا نذیر فاروقی،مولانا عبدالمجیدہزاروی،مولانا عبدالکریم،مولانا عبدالغفار،مولانامفتی عبدالسلام،مولانا عبدالقدوس محمدی،مولانا مفتی اویس عزیزاور دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا۔

انہوں نے مذکورہ واقعہ پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوس ناک اور قابل مذمت قرار دیا، علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ وقوعہ میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتارکرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

علماء کرام نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں جملہ علماء کرام،وفاق المدارس،مہتمم ادارہ سمیت مدرسہ کی انتظامیہ متاثرہ خاندان اور مظلوم کے ساتھ ہیں اور ان کی ہرممکن معاونت کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون نرس سمیت 4 افراد جاں بحق

علماء کرام نے واضح کیا کہ وقوعہ کے بارے میں جملہ حقائق سے آگاہی کے بغیر کسی قسم کے پروپیگنڈہ سے متاثر نہ ہوں، علماء کرام نے متاثرہ خاندان سے تعزیت کااظہار کرتے ہوئے شہید ہونے والے طالبعلم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی۔

Related Posts