کرک واقعہ کا مقصد پاکستان اور اسلام کو بدنام کرنا تھا،حافظ طاہر اشرفی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
زیادتی کے واقعات کے کیسز کو خصوصی عدالتوں میں چلایا جائے، طاہراشرفی
زیادتی کے واقعات کے کیسز کو خصوصی عدالتوں میں چلایا جائے، طاہراشرفی

اسلام آباد: وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ ہندوستان عالمی دہشتگرد تنظیموں کا افغانستان میں اتحاد بنا رہا ہے ہزارہ برادری کا قتل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،جلد پشت پناہی کو بے نقاب کریں گے،وزیراعظم کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد مظاہرین سے رابطے میں ہوں۔

سانحہ پر ہم سب دکھی ہیں،ہزارہ برادری کے شہداء کی تعزیت کیلئے علماء کا وفد کوئٹہ جارہا ہے،کرک واقعہ کے بعد مجرمان اور سہولت کار گرفتار ہیں،تمام لوگوں کی ویڈیوز موجود ہیں۔

کوئی بے گناہ نہیں،کرک واقعہ کا مقصد پاکستان اور اسلام کو بدنام کرنا تھا۔ہماری 80 ہزار سے زائد سیکورٹی اداروں کے شہداء کا خون شامل ہے،جبری شادیوں کے کیسز میں نوے فیصد کمی ہوئی انتہا پسندی کے خلاف سب کو متحد ہونا پڑے گا۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ مچھ واقعہ میں ملوث افراد نے پاکستان اور اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ مچھ واقعہ بھی پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے تھا، ملوث افراد نے اسلام اور پاکستان کو بدنام کیا۔

حافظ طاہر اشرفی نے کہاکہ عالمی دہشت گرد تنظیموں کو بھارت فنڈنگ کررہاہے، واقعے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمیں مستقل بنیادوں پر دہشتگردی کو ختم کرنا ہے، امت مسلمہ کے مسائل کا حل وحد ت اور اتحاد میں ہے۔

دہشت گردی،فرقہ ورانہ تشدد، کرپشن کا خاتمہ اتحاد کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی پوری کوشش ہے کہ امت مسلمہ متحد ہو، قوم نے مل کر انتہاپسندی اور دہشت گردی کا مطالبہ کرنا ہے،وزیراعظم کامؤقف واضح ہے اقلیتی برادری بھی برابرکی پاکستانی ہے۔

موجودہ حکومت نے مدارس اور مساجد کا تحفظ یقینی بنایاہے۔انہوں نے کہاکہ ہزارہ برادری کے شہداء کی تعزیت کیلئے علماء کا وفد کوئٹہ جارہا ہے،ہزارہ برادری کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہندوستان عالمی دہشتگرد تنظیموں کا افغانستان میں اتحاد بنا رہا ہے،ہزارہ برادری کا قتل اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے،وزیراعظم نے کہا ہے جلد پشت پناہی کو بے نقاب کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد مظاہرین سے رابطے میں ہوں،اس سانحہ پر ہم بہت دکھی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے کبھی نہیں کہا او آئی سی کے مدمقابل کوئی طاقت بنے،پاکستان او آئی سی کو مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کرک واقعے کے مجرمان اور سہولت کار گرفتار ہیں،گرفتار کئے گئے تمام لوگوں کی ویڈیوز موجود ہیں، کرک واقعہ کا مقصد پاکستان اور اسلام کو بدنام کرنا تھا،عالمی دہشت گرد تنظیمیں عراق، شام، یمن کو تباہ کرنے کے بعد پاکستان کو تباہ کرنا چاہتی ہیں۔

دہشتگری کے خلاف جنگ میں 80 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کے شہداء کا خون شامل ہے،وزیراعظم اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ چاہتے ہیں امت مسلمہ متحد ہو۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران جبری شادیوں کے کیسز میں نوے فیصد کمی ہوئی، انتہا پسندی کے خلاف سب کو متحد ہونا پڑے گا۔