اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بیرون ملک واپسی پر گرفتاری سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بیرون ملک واپسی پر گرفتاری سے روک دیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی بیرون ملک واپسی پر گرفتاری سے روک دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بیرون ملک واپسی پر گرفتار کرنے سے روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ذریعے اسلام آباد  ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ میرے خلاف جھوٹی اور من گھڑت ایف آئی آر درج کی گئی، اپنے خلاف درج مقدمے میں شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں لہٰذا حفاظتی ضمانت منظور کرکے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا موقع دیا جائے۔

بعدازاں چیف جسٹس اسلام  آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کی درخواست  پر  سماعت  کی اور ان کے وکیل فیصل چوہدری سے استفسار کیا کہ شہبازگل کہاں پرہیں؟  

شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت کو  بتایا  کہ وہ 28 اپریل کو امریکا گئے اور 4 مئی کو ان کی واپسی ہے،  میرے مؤکل کے خلاف فیصل آباد، اٹک اور جہلم سمیت دیگرشہروں میں مقدمات درج کیےگئے، انہیں سیاسی طور پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، درخواست گزار عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہتےہیں،  ان کی واپسی کا ٹکٹ درخواست  کے ساتھ لگایا ہے وہ 4 مئی واپس آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی قیادت کیخلاف درج توہین مذہب مقدمات اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

معلوم رہے کہ عدالت نے فیصل چوہدری ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شہباز گل کی گرفتاری سے روک  دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مسجد نبوی میں وفاقی کابینہ کے ساتھ پیش آئے واقعے کے بعد عمران خان اور فواد چوہدری سمیت 150 افراد کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ سابق وزیر شیخ رشید کے بھتیجے رکن قومی اسمبلی راشد شفیق کو اس سلسلے میںٰ گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

Related Posts