دنیا میں سب سے پہلا روزنامہ ویانا میں 8 اگست 1703 کو شائع ہوا۔ یہ 10 صفحات کا روزنامہ ’’Wiennerisches Diarium ‘‘ کے نام سے تھا، اسے ’’ویانا ڈائری‘‘ بھی کہا جاتا تھا۔
1799 میں اس کا نام بدل کر ’’ Wiener Zeitung ‘‘ کردیا گیا۔ دوسرے تعبیر میں اس کا نام ’’ ویانا جرنل‘‘ ہوگیا۔ اب اس قدیم ترین اخبار کا یہ سفر اختتام پذیر ہورہا ہے اور یہ تاریخی اخبار اپنا آخری شمارہ جمعہ کو شائع کرے گا۔
صدیوں پرانے اس اخبار کو 320 سالوں بعد انٹرنیٹ نے شکست دے دی ہے۔ اس سب سے قدیم مسلسل روزنامے کو ڈیجیٹل آرام گاہ میں دفن کیا جارہا ہے۔ اس اخبار کو انٹرنیٹ پر منتقل کیا جارہا ہے۔ امید کی جارہی ہے کہ اس اخبار کو ہر روز انٹرنیٹ پر 50 ہزار افراد دیکھیں گے۔
اخبار کی صورتحال یہ ہوگئی تھی کہ ہر روز اس کی 20 ہزار ہارڈ کاپیاں تقسیم کی جاتی تھیں اور نصف سے بھی کم فروخت ہوتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ٹائٹن آبدوز کا ملبہ نکال لیا گیا، انسانی باقیات بھی ملیں
’’ العربیہ کے مطابق اس اخبار کے پہلے شمارے میں بین الاقوامی اور سماجی خبریں پیش کی گئی تھیں۔ پہلے روز اخبار نے اپنے پہلے شمارے میں پہلی موت کی خبر دی تھی۔ یہ ویانا کے ایک محافظ کی موت کی خبر تھی۔ اس کی عمر چالیس سال اور نام Matthias Placht تھا اور وہ یکم اگست 1703 کو تیز بخار کی وجہ سے انتقال کر گیا تھا۔