وزارت داخلہ نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت داخلہ نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی
وزارت داخلہ نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، رپورٹ میں وزارت داخلہ، نادرا، اسلام آباد انتظامیہ، پولیس، ایف آئی اے، سی ڈی اے، اور پاسپورٹ آفس کی کارکردگی ظاہر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال میں 191 ملکوں کیلئے آن لائن ویزو کا اجرا، فارن نیشنل سیکیورٹی سیل کا قیام شامل ہے۔ وزارت داخلہ نے ایگزیٹ پرمٹ ان لائن، نیشنل کرائسس انفارمیشن منیجمنٹ سیل اور سی پیک اور میڈیکل ویزا کا اجرا کیا۔

وزارت داخلہ نے تبلیغی ویزا آن لائن، اسلحہ لائسنس رولز اجرا اور نیشنل ایکشن پلان سیکرٹریٹ قائم کیا، سی ڈی اے میں 300 پارکوں کی اپ گریڈیشن، 93 ضلعی عدالتوں کی تعمیر کا آغاز اور کیپٹل ہسپتال میں اضافی بلاک کی تعمیر کا آغاز کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق 12 ارب سے 10 ایونیو، اور 6.7 ارب سے آئی جے پی روڈ کی کشادگی کا آغاز کیا۔ نادرا میں پانچ کروڑ خاندانوں کی تجدید و تصدیق جائداد کی تقسیم کیلئے وراثتی سرٹیفکیٹ کا آغاز کیا۔

سابق فاٹا میں خواتین سٹاف اور بلوچستان میں خواتین سینٹر کے قیام کے ساتھ دیگر منصوبے مکمل کئے۔ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ میں 24 گھنٹوں میں پاسپورٹ کا اجرا 96 ممالک سے ان لائن پاسپورٹ اپلائی کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

بیرون ممالک پاکستانی سفارتخانوں میں 64 افراد کی تعیناتی، پاسپورٹ کی معیاد دس سال اور فیس آدھی کردی گئی، صوبہ سندھ میں 13 نئے پاسپورٹ سینٹرز کی منظوری سمیت بیشتر منصوبوں پر کام جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے میں 1143 نئی بھرتیوں کا آغاز اور ڈیجیٹل ایکسپورٹ کی اپ گریڈیشن کی گئی۔ سائبر کرائم ونگ کیلئے 500 بھرتیوں کا اجرا اور مربوط ہارڈ منیجمنٹ سسٹم کا اجرا کیا گیا۔ رپورٹ

رپورٹ کے مطابق 2000 نئے پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا آغاز اور 150 موٹرسائیکل ایگل سکواڈ کا اغاز کیا گیا، 28 ناکوں اور پولیس چیک پوسٹ کا خاتمہ اور ائیر پٹرول یونٹ کا قیام کیا گیا۔

مزید پڑھیں: افغانستان کی صورتحال کااثرپاکستان پربھی پڑےگا،وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

ڈیجیٹل ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا اور جینڈر پروٹیکشن یونٹ قائم کیا گیا، 40 کروڑ کے پولیس شہدا کے بقایاجات کی ادائیگی کی گئی اور ٹریفک ای چلان کا آغاز کیا گیا۔

Related Posts