بھارتی عوام کا مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی سے بڑا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو؛ سوشل میڈیا)

بھارتی عوام نے معروف بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی اہلیہ اور ممبئی انڈینز کی مالک نیتا امبانی سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیم کی کپتانی دوبارہ روہت شرما کو دی جائے۔

انڈینز پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے موجودہ سیزن میں ممبئی انڈینز کی بے حد خراب کارکردگی پر شائقین کافی ناراض نظر آرہے ہیں۔

ممبئی انڈینز کے فینز نے ٹیم کی مالک نیتا امبانی سے مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی انڈینز کی قیادت دوبارہ سے روہت شرما کے حوالے کی جائے۔

سوشل میڈیا پر موجود روہت شرما کے فینز نے انہیں دوبارہ کپتانی کا مطالبہ کیا جبکہ سائی بابا سے نیتا کی ملاقات کے موقع پر بھی یہ مطالبہ کیا گیا۔

مکیش امبانی کی اہلیہ بھارتی شہر شرڈی میں اپنے روحانی پیشوا سائی بابا سے ملاقات کیلئے پہنچی تو وہاں روہت شرما کے فینز نے اپنے مطالبات دہرائے۔

نیتا امبانی سے ایک مداح نے ہاتھ جوڑ کر روہت شرما کو کپتان بنانے کی درخواست کی۔ وہ کہتا ہے، ‘میڈم-میڈم!’ روہت کو کپتان بنا دیں، جس پر انہوں نے کہا کہ سائی بابا کی مرضی۔

یاد رہے کہ روہت شرما ممبئی انڈینز کے سب سے کامیاب کپتان رہے ہیں۔ اپنی کپتانی میں وہ ممبئی کے لیے پانچ آئی پی ایل ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

Related Posts