ماؤنٹ ایورسٹ دیکھنے جانیوالے سیاحوں کا ہیلی کاپٹر کریش کرگیا،6 افراد ہلاک

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ماؤنٹ ایورسٹ دیکھنے جانیوالے سیاحوں کا ہیلی کاپٹر کریش کرگیا،6 افراد ہلاک
ماؤنٹ ایورسٹ دیکھنے جانیوالے سیاحوں کا ہیلی کاپٹر کریش کرگیا،6 افراد ہلاک

نیپال: ماؤنٹ ایورسٹ کے قریب سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 6فراد لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ منگل کے روز اس وقت پیش آیا جب سیاحوں کا ایک ہیلی کاپٹر 6 سیاحوں کو لے کر دنیا کے سب سے بلند پہاڑ ماؤنٹ ایورسٹ پر جارہا تھا۔

ہیلی کاپٹر میں موجود سیاح دنیا کی سب سے بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سمیت نیپال کے پہاڑی سلسلے کو دیکھنے کی خواہش رکھتے تھے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر نے نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے اڑان بھری تھی جس میں نیپال سے تعلق رکھنے والے ایک پائلٹ سمیت 5 میکسیکن سوار تھے، ہیلی کاپٹر کا اڑان بھرنے کے 10 منٹ بعد رابطہ منقطع ہوگیا تھا جو بعد میں کریش کرگیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقامی افراد نے جائے حادثہ پر ہیلی کاپٹر کا ملبہ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو نکالا۔

مزید پڑھیں:پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے 8849 میٹر بلند ماؤنٹ ایورسٹ سر کرلیا

تمام افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے۔