سپریم کورٹ میں سانحہ جڑانوالہ کیس کی سماعت آج ہوگی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں جڑانوالہ میں جلاؤ گھیراؤ اور گرجا گھر نذر آتش کیس کی سماعت آج ہوگی۔

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کیس کی سماعت آج کرے گا، بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل بھی شامل ہیں۔

رجسٹرار سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے حوالے سے متعلقہ فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے، اقلیتی رہنما سیموئل پیارے نے جڑانوالہ واقعے پر نوٹس لینے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ جڑانوالہ میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے کرسچن کالونی اور عیسیٰ نگری میں گرجا گھروں، مسیحی برادری کے درجنوں مکان، گاڑیاں اور مال و اسباب جلا دیے تھے۔

رپورٹس کے مطابق جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں 19 چرچ جلائے گئے، پُرتشدد مظاہروں میں 86 مکانات کو توڑ پھوڑ کے بعد جلایا گیا۔

18 اگست کو اقلیتی رہنما سیمیول پیارے نے جڑانوالہ واقعے پر نوٹس کے لیے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہوئےکہا گیا تھا کہ جڑانوالہ میں 16 اگست کو مذہبی اوراق سمیت چرچ کو نظر آتش کیا گیا، عدالت درخواست منظور کرتے ہوئے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کرے۔

Related Posts