لاہور:گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور پارٹی وفود نے ملاقاتیں کیں جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا حکومت کے خاتمے کا خواب بس خواب ہی رہے گا۔
سیاسی مخالفین ملکی ترقی کو بریک لگانے کیلئے انتشار پیدا کر نا چاہتے ہیں۔حکومت کر پشن کیخلاف اپنے مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ق لیگ سمیت تمام اتحادی اور عوام حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری اور دیگر پارٹی وفود نے گور نر ہاؤس میں ملاقاتیں کیں جن میں سیاسی و حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ضرور ہوں گے مگر 2023سے پہلے کسی صورت نہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام نے ہمیں پانچ سال کا مینڈ یٹ دیا ہے، اپوزیشن الیکشن کا انتظار کر ے، عوام حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے۔
اُنہوں نے کہا کہ دشمن پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کر نا چاہتے ہیں مگر انکو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ گور نر پنجاب نے کہا کہ کر پشن کا خاتمہ اور بلاتفر یق شفاف احتساب ملک وقوم کیلئے لازم ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں جا رہا ہے۔
معاشی اشاریے مثبت ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان بن رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج ملکی معاشی ترقی کو عالمی ادارے بھی تسلیم کر رہے ہیں۔گورنر نے کہا کہ حکومت اداروں کی مضبوطی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور مہنگائی کے خاتمے کے لیے حکومتی ادارے بھر پورکام کر رہے ہیں۔
چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈہ انتشار اور فساد کے سوا کچھ نہیں،پی ڈی ایم جماعتیں اپنے اپنے مفادات کی جنگ لڑرہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ کر پشن کے خاتمے اور شفافیات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی خطرہ نہیں ہم پار لیمنٹ سمیت تمام اداروں کو مضبوط بنا رہے ہیں اور انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو تمام مسائل سے نجات دلا کر حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی راہ پرگامزن کر ے گی۔