حکومت نے پٹرول اور ڈیزل مزید سستے کر دیے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پرافٹ پاکستان

وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے زیر قیادت وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

متعلقہ وزارت کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جاری حکم نامے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت 1.86 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 259.10 روپے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت  3.32 روپےکمی کے بعد  262.75 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت  2.97 روپے فی لیٹر کم ہو کر 154.05 روپے ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت 2.15 روپے فی لیٹر کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر  ہوگئی ہے۔

Related Posts