سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ حکومت سنبھالی نہیں جارہی اور یہ این آر او ٹو لینے آئے تھے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (عوامی) کے سربراہ شیخ رشید نے موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ جلد امپورٹڈ حکومت سے جان چھوٹے گی، سپریم کورٹ سے جلد اچھی خبریں متوقع ہیں، امپورٹڈ حکومت کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، یہ حکومت بیرونی سازش سے چور دروازے سے بنیں۔
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/lLcjYyupqh
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 25, 2022
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی فرار کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں، ای سی ایل سے ڈیڑھ سو ملزموں کے نام نکال دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ سرکاری خزانے کا دوبارہ بے دریغ استعمال شروع ہوچکا ہے، حکومت سنبھالی نہیں جارہی یہ این آر او ٹو لینے آئے ہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ فوج عوام کی رائے کی قدر کرتی ہے اس وجہ سے جلد ہی اس امپورٹیڈ حکومت سے جان چھوٹے گی۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف کے قیام کو 26 برس مکمل
خیال رہے کہ گزشتہ روز انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا تھا کہ ملک کے حالات مشکل ہوتے جارہے ہیں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 24, 2022