حکومت نے پٹرول کی قیمت میں پھر اضافہ کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔

نگراں حکومت کا ڈیزل کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی موجودہ قیمت287 روپے 33 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔

نگراں وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد وبدل کی منظوری دے دی۔

قبل ازیں اطلاع آئی تھی کہ یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تقریباً 2 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

بتایا گیا تھا کہ حکام کے مطابق  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 فیصد  اضافے کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے اضافہ متوقع ہے۔

حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 80 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 70 پیسے کا معمولی اضافہ کیا جاسکتا ہے، تاہم قیمتوں کا حتمی اعلان وزارت خزانہ کرے گی۔

Related Posts