حکومت نے کورونا کے پھیلاؤکو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے، صدر مملکت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اُمید ہے کہ طالبان اور ان کے ہم وطنوں کو امن و آشتی نصیب ہوگی، صدر مملکت
اُمید ہے کہ طالبان اور ان کے ہم وطنوں کو امن و آشتی نصیب ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ہائی اسپیڈ موبائل براڈ بینڈ پروجیکٹ لانچنگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ معیشت، تعلیم اور سرمایہ کاری کی ڈیجیٹلائزیشن سے پاکستان تیزی سے ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا کے پھیلاؤکو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ عید الاضحی کے موقع پر مویشی منڈیوں، بازاروں اور عید نماز کے دوران ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے کورونا کے پھیلاؤکو روکنے میں کامیابی حاصل کی ہے، کورونا کا پھیلاؤروکنے کیلئے میڈیا نے بھی اہم کردار ادا کیا۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ کورونا کا پھیلاؤروکنے کے لئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی اپنائی گئی، ہماری اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کو دنیا نے بھی اپنایا۔صدر مملکت نے کہاکہ حکومت عمرانی معاہدے پر عملدرآمد کرے تو قوم تشکیل پاتی ہے۔

طبی اور معاشی محاذوں پر بیک وقت لڑ رہے ہیں۔ صدرمملکت نے کہاکہ میڈیا کا فرض ہے کہ وہ مسائل کی نشاندہی کرے، جن علاقوں میں تیز رفتار انٹرنیٹ نہیں وہاں ٹیلی وڑن کے ذریعے تعلیم کا سلسلہ برقرار رکھا۔

صدر مملکت نے کہاکہ پاکستان تیزی سے جدید ٹیکنالوجی کو اپنا رہا ہے، مستقبل میں بہت سے امور کی انجام دہی انٹرنیٹ کے توسط سے مزید آسان ہو جائے گی۔صدر مملکت نے کہاکہ ناگزیر ہے کہ ہر شخص تعلیم حاصل کرے۔

Related Posts