حکومت نے عازمین حج کیلئے اہم ترین ہدایات نامہ جاری کردیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
(فوٹو؛ فائل)

حکومت نے حجاج کرام کے لیے اہم ترین اعلامیہ جاری کردیا ہے،وزارت مذہبی امور کی جانب سے  کہا گیا ہے کہ رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ سمیت اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کریں۔

وزارت مذہبی امور نے  پرائیوٹ حج  عازمین حج کے لیے ہدایت نامہ جاری کیا ہے  جس میں بتایاگیا  ہے کہ سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت مذہبی امور کی  ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ویب سائٹ پر رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ سمیت اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کریں جبکہ اپ ڈیٹس اور معلومات کے لیے پاک حج2025 موبائل  ایپ کا استعمال کریں۔

اعلامیے میں پابند کیا گیا ہے کہ تمام سروس پرووائیڈرز کمپنیاں منظورشدہ  كوٹہ كےمطابق عازمین حج کو اپ ڈیٹ شدہ معاہدہ (حج فارم) فراہم کریں، سعودی عرب کی تعلیمات کے مطابق 18 اپریل تک عازمین حج کے ویزا اجراء کے عمل کو  یقینی بنائیں۔

اعلامیہ میں  مزید بتایا گیا ہے  کہ رواں سال پرائیوٹ حج اسکیم کے تحت صرف 23 ہزار 620 عازمین فریضہ ادا کرسکیں گے۔