حکومت نے 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو پروپاکستانی

حکومت سندھ نے 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس پرتعطیل کا اعلان کردیا۔ 

محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 19   فروری بروز بدھ  حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر صوبے میں عام تعطیل ہوگی۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق 19  فروری کو تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

حضرت لعل شہباز قلندر کا مکتبہ فکر صوفیاء کا تھا اور آپ کی تعلیمات میں توحید، انسانیت کی خدمت، اور محبت کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ آپ کا مکتبہ فکر اور تعلیمات آج بھی لاکھوں لوگوں کے لیے رہنمائی کا باعث ہیں۔

حضرت لعل شہباز قلندر کا عرس ہر سال ان کی وفات کی تاریخ پر سیہون شریف میں عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ اس دن درگاہ پر ہزاروں عقیدت مند حاضر ہوتے ہیں، جہاں مختلف مذہبی اور ثقافتی سرگرمیاں منعقد ہوتی ہیں۔ یہ موقع نہ صرف روحانی تجربے کا ہوتا ہے بلکہ سندھ کی ثقافت کا حصہ بھی ہے۔

Related Posts