حکومت نے 15 اور ساڑھے 7 ہزار کے بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت نے 15 اور ساڑھے 7 ہزار کے بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
حکومت نے 15 اور ساڑھے 7 ہزار کے بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پر عملدرآمد جاری، حکومت نے 15 اور ساڑھے 7 ہزار کے بانڈز ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سرمایہ کاروں کے پاس 15 ہزار کے بانڈز کو کیش کرانے کا وقت جون 2021ء ہے،پندرہ ہزار کا انعامی بانڈ یکم جولائی سے اپنی حیثیت کھو بیٹھے گا۔

پندرہ ہزار والے بانڈکی قرعہ اندازی بھی نہیں ہو گی،سرمایہ کاروں کے پاس ساڑھے 7 ہزار کے بانڈز کو کیش کرانے کا وقت دسمبر 2021 ہے۔بانڈز بینک میں بھی جمع اور سیونگ سرٹیفکیٹ بھی خرید سکتے ہیں۔

حکومت بدعنوانی اور منی لانڈرنگ روکنے کے لیے 25 اور 40ہزار کے بانڈز پہلے ہی منسوخ کرچکی ہے، ملک میں 126 ارب روپے مالیت کے ساڑھے سات ہزار روپے والے انعامی بانڈ زیر گردش ہیں۔

ملک میں 190 ارب روپے مالیت کے 15 ہزار روپے کے انعامی بانڈز زیر گردش ہیں، وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بانڈ واپسی پر پیسے اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گے۔

Related Posts