حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی، شہری حکومت کا ہاتھ بٹائیں، میئر کراچی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی، شہری حکومت کا ہاتھ بٹائیں، میئر کراچی
حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی، شہری حکومت کا ہاتھ بٹائیں، میئر کراچی

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کے ایم سی کے ان اسپتالوں میں جہاں لیبارٹریز موجود ہیں کورونا وائرس کے ٹیسٹ شروع کئے جارہے ہیں، شہریوں کو بچانے کی خاطر کے ایم سی کے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن پر کام کررہے ہیں۔

میئر کراچی نے کہا کہ پانچ ڈاکٹرز اور 7 پیرامیڈیکل اسٹاف کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، یہ بات انہوں نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

میئر کراچی نے کہا کہ دنیا کو اس وقت مشکلات کا سامنا ہے اور بڑے بڑے ممالک بھی اس وقت اس وباء کی وجہ سے ان کی معیشت تباہ ہورہی ہے، میئر کراچی وسیم اختر نے پرائیویٹ سیکٹر سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور تنگدست اور روزمرہ کام کرنے والے افراد کی مدد کریں تاکہ وہ اپنے گھر والوں اور خاندان کا گزر بسر کرسکیں۔

کے ایم سی کے مختلف اسپتالوں میں چالیس وینٹی لیزڑ موجود ہیں جبکہ چار ہسپتالوں میں فلٹرز کلینک بنا دئیے ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومت تنہا کچھ نہیں کرسکتی شہری حکومت کا ہاتھ بٹائیں اور اس کڑے وقت میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ ہم جلد سے جلد اس وباء سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نکل سکیں۔

میٹروپولیٹن کمشنر ڈاکٹر سیدسیف الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کورونا وائرس کے باعث انتہائی مشکل حالات سے گزر رہی ہے اور ابھی یہ طے نہیں کہ یہ مشکلات کب ختم ہونگی، انہوں نے کہا کہ حکومت اس حوالے سے اپنے فرائض انجام دے رہی ہے لیکن شہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہونگی اور ایک دوسرے کی مدد سے ہی ہم ان حالات کا مقابلہ کرسکیں گے۔

تقریب میں ماڈل بشا عباس نے ایک کثیر رقم سے خریدی گئی اشیاء جن میں وینٹی لیٹر، ماسک، دستانے، ٹشو پیپرز، سینی ٹائزرز اور دیگر اشیاء عطیہ کیں اور بتایا کہ کے ایم سی کے اسپتالوں کے لئے انہوں نے اپنی ٹیم کے ساتھ یہ عطیات جمع کئے ہیں تاکہ کورونا وائرس کے باعث متاثرہونے والے مریضوں کے کام آسکیں۔

انہوں نے دوسرے شہریوں کو بھی دعوت دی کہ وہ آگے آئیں اور امدادی کاموں میں بھر پور حصہ لیں، میئر کراچی نے اس موقع پر یہ سامان اسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کیا۔تقریب سے ڈاکٹر سلمیٰ کوثر بشا عباس، واسع عباس اور ڈاکٹر ساجد نے خطاب کیا۔

Related Posts